محترمہ بینظیر بھٹو کی 14ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

04:03 AM, 27 Dec, 2021

Rana Shahzad
گڑھی خدا بخش: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 14ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ان کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں آج عام تعطیل ہے جبکہ گڑھی خدا بخش میں برسی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنمائوں کا گڑھی خدا بخش پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور دیگر رہنما مرکزی جلسے سے خطاب کریں گے۔ تاہم سابق صدر آصف زرداری طبیعت کی خرابی کے باعث جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں رحمان ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری بڑی سیاسی چال چلنے والے ہیں۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ 27 دسمبر 2007ء کو بینظیر بھٹو کو دہشتگردوں نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں شہید کر دیا تھا۔
مزیدخبریں