حریم شاہ نے فاروق ستار کے بارے نیا دعویٰ کردیا

07:01 AM, 27 Dec, 2021

Rana Shahzad
کراچی: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اپنی ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے بارے میں چونکا دینے والا دعویٰ کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ دیئے گئے انٹرویو میں جہاں بہت سے موضوعات پر کھل کر بات کی وہیں دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار انھیں کافی عرصے سے جانتے ہیں۔ ان کے موبائل فون میں میرا نمبر '' ناٹی گرل'' کے نام سے محفوظ ہے۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کیساتھ میری پہلی ملاقات اسلام آباد کے ایک ہوٹل کی لفٹ میں ہوئی، وہیں ہم دونوں نے اپنے موبائل نمبروں کا تبادلہ بھی کیا تھا۔ ٹک سٹار نے کہا کہ فاروق ستار نے مجھ سے کہا کہ تم بہت شرارتی ہو، تم جو سلوک دوسروں کیساتھ کرتی ہو، وہ میرے ساتھ نہ کرنا، اس بات پر میں نے انھیں تسلی دی کہ آپ بے فکر رہیں، ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے فاروق ستار کو جھوٹا شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں تسلیم کرنا چاہیے تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اس میں کوئی معیوب بات نہیں تھی۔ حریم شاہ نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار کو ڈھابے کا کھانا بہت پسند ہے۔ وہ مجھے کھانا کھلانے بھی لے کر گئے تھے، اور اپنی جیب سے بل ادا کیا تھا۔ اس کے بعد تقریباً چھ ماہ تک ہم دونوں کے درمیان فون پر رابطہ رہا۔ خاتون ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ میں اس کے بعد ایک مرتبہ کراچی گئی جہاں ایک ہوٹل میں قیام کے دوران فاروق ستار خود وہاں آئے۔ ہم دونوں کے درمیان آدھا گھنٹہ ملاقات رہی۔ ہم دونوں نے خوب گپیں لگائیں۔ حریم شاہ نے کہا کہ اب ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے جھوٹ بولنا شروع کر دیا ہے کہ ہم دونوں کی ملاقات ہوٹل میں نہیں بلکہ ان کے آفس میں ہوئی تھی۔
مزیدخبریں