پریانکا چوپڑا کس بھارتی کرکٹر سے شادی کرنا چاہتی تھیں؟

11:58 AM, 27 Dec, 2021

احمد علی

پریانکا چوپڑا نے مس ​​ورلڈ بننے کے بعد فلموں میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔ پریانکا چوپڑا آج پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ایک مرتبہ پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستانی کرکٹر سے شادی کرنا چاہیں گی۔

بالی ووڈ سے ہالی ووڈ کا سفر طے کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی آج دنیا بھر میں شہرت ہے. پریانکا چوپڑا نے مس ​​ورلڈ بننے کے بعد فلموں میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔ پریانکا چوپڑا آج پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے سال 2018 میں ہالی ووڈ اسٹار نک جونس سے شادی کی تھی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے قبل پریانکا چوپڑا نے شادی کے لیے ایک بھارتی کرکٹر کا انتخاب کیا تھا۔

جی ہاں، پریانکا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں انہوں نے شادی کے لیے ٹیم انڈیا کے کرکٹر کا انتخاب کیا۔ یہ ویڈیو سال 2000 کی ہے جب پریانکا نے مس ​​ انڈیا مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ جہاں شاہ رخ خان بھی جج پینل میں شامل تھے۔ اس دوران شاہ رخ نے پریانکا سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوال قدرے فرضی ہے لیکن آپ کس سے شادی کرنا پسند کریں گے؟ اس کے لیے اسے تین آپشن دیے گئے۔

شاہ ر خ نے پوچھا کہ شادی کے لیے آپ اظہر الدین جیسے کرکٹر کا انتخاب کریں گے جو آپ کو پوری دنیا میں لے جائے گا۔ جس پر ملک اور آپ دونوں کو فخر ہو گا۔یا سوارووسکی جیسے فنکارانہ بزنس مین کا انتخاب کریں جو آپ کو زیورات اور ہار خریدے گا۔ یا مجھ جیسے ہندی فلم اسٹار کا انتخاب کریں جو یہاں بیٹھا آپ سے خیالی شادی سے متعلق مشکل سوالات پوچھ رہا ہو۔

ویسے تو پریانکا چوپڑا نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کو پسند کرتی ہیں اور ان کے افیئر کے چرچے بھی کچھ عرصے تک جاری رہے۔ اس کے باوجود پریانکا کا جواب حیران کن تھا۔ پرینکا نے کہا کہ وہ بھارتی کھلاڑی اظہر سے شادی کرنا چاہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہو گا اگر میرا شوہر ایسا شخص ہو جس پر پورے ملک کو فخر ہو۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پریانکا چوپڑا اور شاہ رخ خان فلم 'ڈان' اور 'ڈان-2' میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں