’کشمیریوں پر ظلم و ستم کا عالمی برادری نوٹس لے‘
12:20 PM, 27 Dec, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔ کشمیر کے معصوم عوام پر ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے وہ بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے۔ او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس نے افغانستان کی معاشی و انسانی صورتحال پرعالمی توجہ مبذول کرائی۔ کانفرنس کا انعقاد مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے پاکستانی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔