’پی ٹی آئی نے ملک کا وہ کباڑا نہیں کیا جو منی بجٹ سے ہوجائے گا‘

01:10 PM, 27 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ پاکستان اور عوام کی پیٹھ میں خنجرگھونپنے کے مترادف ہے۔ ایسے کسی بھی اقدام کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال میں پی ٹی آئی نے ملک کا وہ کباڑا نہیں کیا جو منی بجٹ سے ہوجائے گا۔ با ضمیر حکومتی ارکان اور اتحادیوں سے کہتا ہوں کہ منی بجٹ زہر کا پیالہ ہے جس سے دور رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات جلد بازی اور افراتفری میں کئے۔ جھوٹے وعدوں، طفل تسلیوں اورخام خیالی پر پائیدار ومستحکم معاشی بنیادیں کھڑی نہیں ہوسکتیں۔ منی بجٹ سے معیشت اور عوام کا گلا کاٹنے کے بجائے 10 سالہ پائیدار معاشی حکمت عملی درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں ایسی اہلیت ہے اور نہ ہی وژن ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا اعشاریہ دو سال کی بلند ترین سطح 19.83 فیصد پر ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 1.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے
مزیدخبریں