میدانی علاقوں میں بارش موسم سرد ہوگیا
04:03 PM, 27 Dec, 2021
پبلک نیوز : اپردیر کے بالائی علاقوں کمراٹ، لواری ٹاپ، بن شاہی اور اسکائی لینڈ میں برفباری نے وادی کے حسن میں اضافہ کردیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد خوبصورت نظاروں سے لطف اٹھانے پہنچ گئی۔ میدانی علاقوں میں بارش موسم سرد ہو گیا۔ طویل خشک سالی کے بعد بارش اور برف باری سے جہاں ایک طرف اہل علاقہ خوشی سے نہال ہے تو دوسری طرف سیاحوں نے برف سے لطف اندوز ہونے کے لئے لواری ٹنل کا رخ کر لیا اور خوب ہلہ گلہ میں مصروف ہیں۔ کوئی سیلفی لیکر ان حسین نظاروں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے میں مصروف ہے تو کوئی ایک دوسرے پر برف کے گولے برسا رہے ہیں۔ منچھلے میوزک کے ساتھ ساتھ بھنگڑے ڈال رہے ہیں رقص کر رہے ہیں اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کمراٹ، لواری ٹاپ اور براول کے پہاڑوں پر برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش، موسم شدید سرد ہوگیا اور سوختی لکڑی اور ایل پی جی گیس سلنڈر کے ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ہے۔