وزیر اعظم کا تحریک انصاف کو مزید مضبوط بنانے کا پلان

06:30 PM, 27 Dec, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا تحریک انصاف کو مزید مضبوط بنانے کا پلان۔ وزیر اعظم عمران خان تحریک انصاف کو فعال اور مضبوط بنانے کے لئے متحرک ہوگئے۔ وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کی ملاقات ہوئی۔ اسد عمر، عامر کیانی، علی زیدی، شفقت محمود اور پرویز خٹک، قاسم سوری شریک ہوئے۔ نئی آرگنائزنگ کمیٹی سے تحریک انصاف کی تنظیم سازی پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں مرکزی تنظیم کے عہدیدار نامزد کئے جائیں گے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے لئے بھی نامزدگیاں کی جائیں گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مرکزی اور صوبائی تمظیموں کے لئے نام طلب کرلئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں مرکزی اور صوبائی تنظیموں کے لئے عہدیداروں کے نام بھیجے جائیں۔
مزیدخبریں