لاہور ہائیکورٹ کا اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں بڑھانے کا حکم
08:02 AM, 27 Dec, 2022
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے کالجوں اور اسکولوں کو مزید 7 روز بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے کالجوں اور اسکولوں کو مزید سات روز بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔عدالت کی جانب سے ریمارکس میں یہ کہا گیا ہے کہ شہر میں اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں ، عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سیکریٹری تعلیم کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ جج نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے ، اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔وکیل پیمرا نے عدالت کو بتایا کہ سٹیلائٹ چینل پر اشتہارات کے لیے مالکان کو خطوط لکھ د یئے ہیں۔عدالت نے سموگ کے خاتمے کے حوالے سے کیمروں پر آنے والی لاگت کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کرے ۔ عدالت نے اگلی سماعت پر پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے ۔ عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود ڈی سی لاہور کو اپنے اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ اسموگ کی روک تھام سے متعلق ہم قانون سازی کروا رہے ہیں اوراسموگ کے تدارک کیلئے بڑے شہروں میں انڈسٹریل ایریاز بھی بنائے جائیں گے ۔ عدالتی کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کو ماحولیات کے بارے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے حکومت دانستہ رقم نہیں دے رہی ہے ۔