یوکرین کی روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیشکش

01:01 PM, 27 Dec, 2022

احمد علی
یوکرین نے روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیش کش کر دی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کیلئے اقوام متحدہ کی سربراہی اجلاس بلایا جائےجبکہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس ثالث بن سکتے ہیں۔ یوکرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذاکرات سے پہلے روس عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا سامنا کرے۔ ادھر روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس میں شامل 4 نئے علاقے غیر فوجی ہوں اور نازیوں سے پاک کیا جائے اور روس کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم کیے جائیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے روس یوکرین جنگ میں ثالث بننے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ قبل ازیں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ یوکرین تنازع پر روس تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔
مزیدخبریں