سونے کی فی تولہ قیمت میں 4500 روپے کا اضافہ

01:32 PM, 27 Dec, 2022

احمد علی
آج پھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے. سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3858 روپےبڑھ کر ایک لاکھ 56ہزار636 روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالرز اضافے سے 1810ڈالرز فی اونس ہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 33 پیسے بڑھ کر 226.15 روپے ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 235 روپے کا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 225.82 روپے تھا۔
مزیدخبریں