شارجہ میں غزہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی آتش بازی پر پابندی عائد
05:41 PM, 27 Dec, 2023
شارجہ نے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی آتش بازی پر پابندی لگا دی۔ سائز اور آبادی کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات کی تیسری سب سے بڑی امارات شارجہ نے غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر نئے سال کے موقع پر آتش بازی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان شارجہ پولیس کی جانب سے ایک فیس بک پوسٹ میں کیا گیا، جس نے کہا کہ یہ پابندی " غزہ کی پٹی میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا مخلصانہ اظہار ہے"۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔