اداکار شہریار منور کی اپنی ہونیوالی دلہن کیساتھ ’ رومینٹک ‘ تصاویر منظرعام پر

07:11 PM, 27 Dec, 2024

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز کی نیو جوڑی ان ٹاؤن شہریار منور اور ماہین صدیقی نے اپنی 'شبِ موسیقی' کی رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

تفصیلات کےمطابق شہریار منور ان دنوں اپنی شادی کی تقریبات میں ہی مصروف ہیں،شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کا سلسلہ ڈھولکی نائٹ سے شروع ہوا جس کے بعد قوالی نائٹ اور ہلدی نائٹ ہوئیں، اور اب دونوں کی سنگیت نائٹ کی ویڈیوز ار تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتی نظر آرہی ہیں۔

 سوشل میڈیا پر شہریار منور اور ماہین کی سنگیت نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہیں جن میں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی کو خوشی سے جھومتے گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اب شہریار منور اور ماہین صدیقی نے ایک ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں کی سنگیت نائٹ کی تصاویر شامل ہیں، ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں 'شبِ موسیقی' لکھا گیا۔

شہریار اور ماہین کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں دونوں بے انتہا رومانوی انداز میں ایک دوسرے کو دیکھتے اور پوز دیتے دکھے۔

 اس موقع پر شہریار منور بیج شیروانی کوٹ کے ساتھ شرٹ پینٹ پہنے دکھے جبکہ ماہین صدیقی نے بنارسی چٹاپٹی لہنگے کے ساتھ سبز چولی پہنی ہوئی ہےاور میچنگ دوپٹے کا بارڈر بھی رنگین چٹاپٹی لگا کر تیار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں