ویب ڈیسک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر ٹویٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
دو سال قبل پاکستانی افواج نے بھارت پر برتری حاصل کی تھی، اس مناسبت سے پوری قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے۔ ٹویٹر پر اس حوالے سے مختلف ٹرینڈز چل رہے ہیں۔
وجاہت کاظمی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کو ناصرف پاک فضائیہ نے گرایا بلکہ اسے مگ 21 کی قیمت پر چائے بھی پیش کی۔
عمیر بٹ نے کہا ابھی نندن نے دنیا کی سب سے بڑی نو بال کی اور میزائل کے ذریعے فری ہٹ کھائی۔
محمد ناصر نے کہا آر ایس ایس کے لڑاکوں کے لیے ہیپی ٹی ڈے
محمد آفتاب نے کہا کہ بھارت کو دوبارہ خوش آمدید کہتے ہیں لیکن اس بار رافیل اڑانا نہ بھولنا۔