مریم اورنگزیب کا حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر

11:10 AM, 27 Feb, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر انہوں نے کہا ہے کہ ‎حمزہ شہبازکی جیل سےرہائی قوم کو مبارک ہو۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خدا کرے ووٹ چور سلیکٹڈ کی قید سے قوم کو بھی جلد رہائی ملے۔ ‎ حمزہ شہباز نے جرات، بہادری اور پامردی سے 20 ماہ قید ناحق گزاری۔ حمزہ شہباز نے عمران خان کے بد ترین سیاسی انتقام کا جرات، بہادری اور دلیری سے سامنا کیا۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کے خلاف مزاحمت کی روشن علامت بن چکے ہیں۔ 20 ماہ گزر گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن کا کوئی ثبوت حمزہ شہباز پر نہیں لگ سکا۔ حمزہ شہباز کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سیاہ کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہبازکی صاحبزادی20 ماہ کی ہوگئی لیکن اس معصوم کے والد قید ناحق کاٹ رہے تھے۔

مزیدخبریں