” پاکستانی افواج اپنے مادر وطن کے دفاع کیلئے چٹان کی مانند کھڑی ہے“

11:22 AM, 27 Feb, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دو برس مکمل ہونے کے موقع پر گورنرسندھ کا پیغام۔ انہوں نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ بھارت نے خود کرایا اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔

گورنرسندھ کا اپنے جاری کردہ پیغام میں کہنا تھا کہ بھارت نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردوں پر حملہ کیا لیکن حقیقت اس کے برعکس تھی۔ ان کا مقصد پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے لئے دنیا بھر میں بدنام کرنا تھا۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پراصل حقائق پیش کئے اور پوری دنیا میں بھارت کے مکرو چہرہ کو بے نقاب کیا۔ اس بزدلانہ حملہ کے بعد پاکستانی فضائیہ متحرک ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے عوامی امنگوں کے مطابق دشمن کے 2 طیارے گرا کر بھرپور جواب دیا۔ پاکستانی افواج اپنے مادر وطن کے دفاع کے لئے چٹان کی مانند کھڑی ہے۔

مزیدخبریں