5مہینوں سے لاپتہ اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کی نعش برآمد

02:04 PM, 27 Feb, 2021

شازیہ بشیر

:کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) بلوچستان کے رہنما اسد خان کئی ماہ بعد نعش برآمد، پارٹی صدر اصغر خان اچکزئی کی جانب سے تصدیق۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی 5 ماہ سے لاپتہ تھے۔ پارٹی قیادت اور حکومتی مشینری کی جانب سے ان کی تلاش جاری تھی۔ وہ زندہ تو نہ مل سکے البتہ ان کی نعش مل گئی ہے۔

اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اسد خان اچکزئی کی نعش مل گئی ہے۔ وہ گزشتہ 5 ماہ سے لاپتہ تھے اور ان کی کوئی خیر خبر نہیں تھی۔ وہ انتہائی اہم اور متحرک رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سیکرٹری اطلات بھی تھے۔

پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #Justice4AsadAchakzai ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ان کے حق میں پوسٹس کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں