اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو رہا کردیا گیا

02:05 PM, 27 Feb, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ مریم نواز دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ حمزہ شہباز کو لینے پہنچیں۔

تفصیلات کے مطابق تمان قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔  کارکنوں کی بڑی تعداد نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے بہادری سے جھوٹے کیس کا سامنا کیا، ڈسکہ میں حکومت دھاندلی کے باوجود الیکشن ہار گئی، ہوسکتا ہے کہ لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے

مزیدخبریں