کرایہ مانگنے پر سرعام سپیڈو بس کی توڑ پھوڑ

02:32 PM, 27 Feb, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کرایہ نہ دینے پر سپیڈو بس میں توڑ پھوڑ، بس سوار افراد کی تلخ کلامی، تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں سوار افراد نے تلخ کلامی کے بعد توڑ پھوڑ کی جس کا تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ کرایہ نہ دینے پر بس کے اندر کنڈکٹر سے تلج کلامی ہوئی۔ پرانا کاہنہ پہنچنے پر نامعلوم لوگوں نے مزید لڑکوں کو بلایا اور سرعام سپیڈو بس کی توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق بس سرکاری پراپرٹی ہے اور عوامی مفاد کا منصوبہ، اس لیے نہ تو سپیڈو بس والوں نے کوئی ایکشن لیا، نہ تاحال کوئی مقدمہ درج ہو سکا۔

مزیدخبریں