پشاورمیٹروچلتی کم اورجلتی زیادہ ہے: حمزہ شہباز

05:07 PM, 27 Feb, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کہتےتھےپٹرول مہنگاہوتومطلب حکمران چورہیں، آج پٹرول ایک ماہ میں 4،4بارمہنگاہوتاہے۔ شہباز شریف دور میں اسپتالوں میں ادویات مفت ملتی تھیں۔ضمانت پر رہائی کے بعد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پرملتان میٹرومیں کرپشن کاالزام لگایاگیا۔ پشاورمیٹروچلتی کم اورجلتی زیادہ ہے۔ ملک کوقرضے لےکرچلایاجارہاہے۔ قرضوں کابوجھ بہت زیادہ ہوگیاہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ ہمارےدورمیں قرضوں سےبجلی منصوبے،موٹرویزبنائی گئیں۔ جتناہم نے5سال میں قرضہ لیاانہوں نے3سال میں لےلیا۔ موجودہ حکومت نےایک منصوبہ نہیں بنایا۔
مزیدخبریں