ملک کی سلامتی کیلئے ہماراعزم پختہ اور غیرمتزلزل ہے

10:35 AM, 27 Feb, 2022

احمد علی
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی قوم اور ملک کی سلامتی کیلئے ہمار ا عزم نہایت پختہ اور غیر متزلزل ہے۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھنے کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھا جانا چاہئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 27 فروری 2019ء کو جب بھارت نے ہم پر حملہ کرنے کا راستہ چُنا تو ہم نے دکھا دیا کہ ہماری مسلح افواج قوم کے ساتھ ملکر عسکری جارحیت کا جواب دیں گی اور ہر سطح پر کامیاب ہوں گی۔
مزیدخبریں