عمران خان کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت
12:55 PM, 27 Feb, 2023
لاہور: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے سخت ردعمل یا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے لکھا کہ' لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی قابل مذمت گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور آزادی کو مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے تاکہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کو ہینڈلرز کے ذریعے چلنے والے بدمعاشوں کے فسطائی حکم کو بچایا جا سکے۔' عمران خان نے کہا کہ ' اب وقت آگیا ہے کہ ہر پاکستانی حقیقی آزادی کے لیے اٹھ کھڑا ہو اور پاکستان کو پاتال سے بچائیں۔'