ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں دہشت گردوں کے مبینہ حملے میں سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس پی) اعجاز خان شیر پاؤ شہید جب کہ ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر مردان نجیب الرحمٰن کے مطابق مردان کے علاقے پرانہ متہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اہلکار وہاں پہنچے تھے جنہیں دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس پی اعجاز ہلاک جب کہ ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔ ان کے بقول پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشتگرد محسن قادرسمیت 2 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب شہید ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی جس میں ڈی پی او مردان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔