ویب ڈیسک : نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹرکچر ل اصلاحات کرنا ہوں گی، مسائل کو جڑ تک پہنچ کر ختم کریں گے۔منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے ،احتساب کا عمل پہلے سے کہیں زیادہ بہتر بنائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقعد ہوا، چیف سیکریٹری زاہد زمان اختر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ہیلتھ، سیکریٹری خزانہ نے انہیں محکموں کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی
مریم نواز نے ہدایت دی کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے، عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سر شار، دیانتدار افسروں کو سیلوٹ کرتی ہوں، میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ ہونے دوں گی، ان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔ مریم نواز نے کہا کہ حلف برداری کے بعد سیدھی آفس گئی اور کام شروع کردیا، عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے، اسٹرکچر ل ریفارم کرنی ہوگی، مسائل کی جڑ تک پہنچ کر ختم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں،کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا، عوام کی خدمت مشن کی تکمیل کے لیے اچھی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سول سرونٹ محب وطن اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں، احتساب، شفافیت ،کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔ڈرنے، گھبرانے کی بجائے افسران جو سچ ہے، وہ بتائیں، ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے سے قبل زمینی حقائق سامنے رکھے جائیں۔بطور سیاستدان عوام کی خواہشات کے تابع رہتے ہوئے سروس آف ڈلیوری بہتر بنائیں گے،صوبہ کے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز سوا 8 بجے جاتی امراء رائیونڈ سے دفتر کے لئے روانہ ہوئیں اور 9 بجے دفتر پہنچ گئیں، دفتر آمد کے موقع پر ٹریفک روکنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے برہمی کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ ٹھیک کریں، شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
دریں اثنا ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ :پنجاب میں اسلحہ لائسنس معطل نہیں کئے جارہے نہ ہی تعلیمی بورڈ کو ایک ہی صوبائی بورڈ بنانے کا فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔ س
ترجمان چیف منسٹر آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا حکم نہیں دیا،اسی طرح تعلیمی بورڈز کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوااور نہ ہی مریم نواز نے ایسی کوئی ہدایت جاری کی۔میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر کی تصدیق نشر کرنے سے پہلے کر لی جائے۔