آن لائن شاپنگ کمپنی دراز کا بڑا اعلان

02:20 PM, 27 Feb, 2024

 ویب ڈیسک : آن لائن شاپنگ اسٹور دراز نے ادارے سے ملازمین کی چھانٹی کا اعلان کر دیا ہے، ادارے کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ادارے کو ایک منظم ڈھانچے کی طرف لے جانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

علی بابا گروپ کے ای کامرس پلیٹ فارم دراز کے سی ای او نے منگل کے روز ادارے میں چھانٹیوں کا اعلان کیا ہے، جس میں سی ای او جیمز ڈونگ کا کہنا تھا کہ ہم دراز فیملی کے بہت سے ممبران کو الوداع کہنے والے ہیں۔

ادارے کے سی ای او کی جانب سے ملازمین کو میمو لکھا گیا تھا، جس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے، تاہم ادارے نے ملازمین کی تعداد بتانے سے انکار کر دیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق نکالے جانے والوں میں پاکستانی، بنگلادیشی، نیپالی، سری لنکن اور میانمار کے ملازمین شامل ہوں گے۔

 سی ای او جیمز ڈونگ کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ہم نے اس صورتحال کا حل نکالنے کے لیے سخت محنت کی، تاہم ہمارا کاسٹ اسٹرکچر معاشی ٹارگٹس کے حصول میں ناکام ہو رہا ہے۔

مارکیٹ میں ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کمپنی کے دیرینہ پائیداری اور گروتھ کے لیے کچھ اقدامات کرنے پڑیں گے۔

واضح رہے جنوری میں ای کامرس گروپ کی جانب سے سی ای او بجارکے مکلیسن کو ہٹا کر جیمز ڈونگ کو سی ای او نامزد کیا گیا تھا۔

 جبکہ سابق سی ای او مکلیسن کا ماننا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش ادارے کے لیے بڑی مارکیٹس ہیں۔

مزیدخبریں