ویب ڈیسک : رمضان المبارک سے قبل اسلام آباد میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔
پبلک نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے کسی بھی یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا موجود نہیں ہے ۔
ذرائع کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے آٹا سٹورز پر نہیں بھجوایا جا رہا ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بنے تو سستا آٹا سکیم شروع کریں گے۔ اس لئے سستا آٹا سکیم کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا سٹاک غائب کردیا گیا ہے ۔
اب رمضان المبارک میں بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا دستیاب نہیں ہوگا۔یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا نہ ملنے سے اسلام آباد کے شہری پریشان ہیں اور مہنگے داموں چکی آٹا لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سستا آٹاسکیم کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا اٹھا لیا گیا ہے۔