ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارش اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 فروری سے 2 مارچ تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشیں اور برفباری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس ہیوی مشینری سمیت تمام اہم مقامات پر موجود ہے، بارش اور برفباری کے باعث عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔
ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں، تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنر ضروری تدابیر اختیار کر لیں۔