ویب ڈیسک:ہری پور کے علاقے جبری سے چیتے کے دو بچے ریسکیو کیے گئے ہیں اور ان کے نام بھی رکھ دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن رینا سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو چیتےکے بچے ہری پور کے علاقے جبری سے ریسکیو کیے گئے ہیں. ایک نر چیتا ہے جسکا نام سلطان رکھا گیا ہے۔ مادہ چیتے کا نام نیلو رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں چیتوں کے بچوں کی ماں لاپتہ ہیں کچھ مقامی لوگوں کے مطابق انکی ماں کو مار دیا گیا ہے۔ چیتے کے بچوں کی عمر دو ماہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا وائلڈ لائف کی درخواست پر چیتے کے بچوں کو اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو اینڈ ریھبیلشن سینٹر منتقل کیا گیا۔