کون ہوگا اسپیکر قومی اسمبلی؟ اتحادی  حکومت نے ایاز صادق، بانی پی ٹی آئی نے  عامر ڈوگر کو نامز د کردیا

04:24 PM, 27 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) اتحادی حکومت نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے ایاز صادق جبکہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران کان نے   عامر ڈوگر کو نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ  مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اتحادی حکومت کی طرف سے سپیکر کے منصب کے مضبوط امیدوار ہونگے ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مشاورت میں بھی ایاز صادق کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  ڈپٹی سپیکر  قومی اسمبلی کےلیے  پاکستان پیپلز پارٹی اپنا نام دے گی۔

ادھر  پاکستان تحریک انساف کے رہنما  اور  وزیر اعظم کے نامزد امیدوار عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک  پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اسپیکر کیلئے عامر ڈوگر کو نامزد کیا ہے.

مزیدخبریں