عدالت کا نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

04:31 PM, 27 Feb, 2024

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

منگل کو پشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈاپور کےخلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد نے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ’ علی امین گنڈاپور نامزد وزیراعلٰی ہیں، پرانے کیسز میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔‘

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ ’پنجاب پولیس یہاں آکر کیسے درخواستگزار کو گرفتار کرسکتی ہے؟‘

عدالت نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں