شادی کے 3 ماہ بعد شوہر کی موت سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

05:26 PM, 27 Feb, 2024

ویب ڈیسک: بھارت میں نوبیاہتا جوڑا چڑیا گھر کی سیر کو گیا تھا اور کیا خبر تھی کہ تفریحی آغاز سے شروع ہونے والا یہ دن دونوں کی زندگی کا آخری روز ثابت ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں 25 سالہ ابھیشک اور 23 سالہ انجلی کی شادی 3 ماہ قبل ہی ہوئی تھی اور آج چھٹی کے روز نوبیاہتا جوڑا چڑیا گھر کی سیر کو گیا تھا۔

چڑیا گھر کی سیر کے دوران ابھیشک کے سینے میں درد اُٹھا اور وہ زمین پر گر گیا۔ اُسے قریبی اسپتال لے جایا گیا وہ پورے ایک دن زیر علاج رہا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔ نوبیاہتا دلہے کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

نوبیاہتا دلہن انجلی شوہر کی بے وقت موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور شوہر کی لاش دیکھ کر ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مزیدخبریں