(ویب ڈیسک ) پنجابی نغمہ نگار اور سدھو موسے والا کے پروڈیوسر بنٹی بینس پر موہالی کے ریسٹورنٹ میں قاتلانہ حملہ ، گولیوں کی بوچھاڑ سے بال بال بچ گئے۔
پنجابی موسیقار اور نغمہ نگار بنٹی بینس، جو سدھو موسی والا کے قریبی دوست اور پروڈیوسر تھے، موہالی میں ایک مہلک حملے میں بال بال بچ گئے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، بنٹی پنجاب کے موہالی کے سیکٹر 79 کے ایک ریسٹورنٹ میں تھے جہاں قاتلانہ حملہ ہوا۔
حملے کے بعد بنٹی بینز کو دھمکی آمیز فون کال بھی موصول ہوئی، جس میں ان سے 1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ بنٹی کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
بنٹی بینس کو یہ دھمکی مبینہ طور پر لکی پٹیل کی طرف سے دی گئی یادرہے کہ لکی پٹیل کے لارنس بشنوئی اور بمبیہا کے گروہوں سے قریبی روابط ہیں۔