ویب ڈیسک :ڈیلوری بوائے گالفر نے کینیا اوپن ٹورنامنٹ میں 2 لاکھ 17 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔
کینیا اوپن میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے لگ بھگ دو لاکھ 17 ہزار ڈالر کا انعام جیتنے والے گالف کھلاڑی جوڈین ایک ہفتہ قبل تک اشیائے خوردونوش کی ترسیل یعنی ڈیلیوری ڈرائیونگ سے گزر بسر کر رہے تھے۔
برطانوی کھلاڑی جوڈین گالف کی عالمی رینکنگ میں 2,930 نمبر پر تھے۔
جوڈین کا کہنا تھا کہ ’وہی ہوتا ہے جس کا لوگ خواب دیکھتے ہیں، طویل عرصے سے میرا یہی کرنے کا ارادہ تھا۔‘
ڈین ٹورنامنٹ جیتنے والے ڈیریس وان ڈریئل سے دو شاٹس پیچھے رہے، جنہوں نے 34 سال کی عمر میں اپنی پہلی یورپی ٹور جیت حاصل کی۔
29سالہ ڈین رواں ماہ کے آغاز میں دوحہ میں گالف کے ایک ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دیکھا پائے تھے اور انہیں برطانوی سپر مارکیٹ چین میں کام کرنے کے لیے واپس جانا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’میں کبھی بھی سب سے زیادہ پراعتماد لوگوں میں سے نہیں رہا۔‘ ڈین کا کہنا تھا کہ یہاں تک پہنچنا تھوڑا مشکل تھا۔ ’خوش قسمتی سے، میں نے جلد ہی یہ کر لیا اور سیکھ لیا۔‘