لیبیاکشتی حادثہ:6پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں

09:36 AM, 27 Feb, 2025

ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔

وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں، 5 فروری کو پیش آئے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈالا، حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی جاں بحق افراد کی میتیں بھی جلد وطن واپس لائیں گے، زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

دفترخارجہ کے مطابق لیبیا میں کشتی ڈوبنے والوں میں 16 پاکستانی شامل تھے، 6 لاشوں کو آج لیبیا سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

لیبیا کشتی حادثے میں پاراچنار کے 5 افراد کی میتیں آج لائی جائیں گی
سابق وفاقی وزیر اوورسیز ساجد حسین نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں پاراچنار کے 5 افراد کی میتیں آج لائی جائیں گی، میتوں میں پاراچنار کے مصور حسین ، شعیب علی، عابد حسین، مصائب حسین اور ضلع اورکزئی سے تعلّق رکھنے والے محمد علی شاہ شامل ہیں۔

ساجد حسین نے مزید بتایا کہ باقی میتیں بھی اسلام آباد سے پاراچنار لائی جائیں گی، پشاور سے میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارا چنار لائی جائیں گی۔

5 فروری کو لیبیا سے سمندر کے راستے اٹلی جانے والے کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ 10 تاحال لاپتہ ہے۔

مزیدخبریں