پاکستان کا چیمپئنزٹرافی میں سفر بغیر کسی جیت کے ختم

11:04 AM, 27 Feb, 2025

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور  بنگلادیش کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجانے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کا چیمپئنزٹرافی میں سفر بھی بغیر کسی جیت کے ختم ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کو ایک ایک پوائنٹ ایوارڈ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں آخری نمبر پر اپنا سفر تمام کیا ہے۔ 

پاکستان نے گروپ اے میں پہلا میچ نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا میچ بھارت سے ہارا اور آج ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا جو اب تک نہیں ہوسکا کیونکہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

امپائرز کی جانب سے 2 بجے گراؤنڈ کا معائنہ کیا گی۔

واضح رہے کہ گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بھی بارش کی منسوخ ہو گیا تھا۔

میچ منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقا دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں