ازبکستان کے ایئر ڈیفنس فورسز اور ایئر فورس کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

02:33 PM, 27 Feb, 2025

ویب ڈیسک: ازبکستان کے ایئر ڈیفنس فورسز اور ایئر فورس کے کمانڈر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی اسٹریٹجک دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کا فوجی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

میجر جنرل برخانوف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں