اسرائیل، گاڑی ڈرائیور نے 10 افراد کو زخمی کردیا، 2 کی حالت تشویشناک

09:54 PM, 27 Feb, 2025

ویب ڈیسک: اسرائیل میں گاڑی ڈرائیور نے 10 افراد کو  زخمی کردیا، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام اس واقعے کو ممکنہ دہشت گردی تصور کررہے ہیں، ریسکیو سروسز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں پہلے ہی کشیدگی عروج پر ہے، اور سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔

اسرائیلی پولیس جو اس واقعہ کو ممکنہ دہشتگردی خیال کررہی ہے کہنا تھا کہ جمعرات کے روز ایک گاڑی ڈرائیور نے حملہ کرکے10 افراد کو زخمی کردیا جس میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ شمالی اسرائیل میں روٹ 65 پر کارکور جنکشن کے ایک بس اسٹیشن پر پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حکام اس حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق ایک شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے، ایک مشتبہ شخص ہلاک ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں