حریم شاہ نےمفتی عبدالقوی کی نئی ویڈیو وائرل کر دی

05:56 AM, 27 Jan, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: ٹاک ٹاک گرل حریم شاہ نے مفتی قوی کی تازہ وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کر دی، جس میں مفتی قوی کوعجیب وغریب حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ایک اور نئی وڈیو وائرل کر دی جو کہ میک اپ روم کی ہے، وڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ حریم شاہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ مفتی قوی میک اپ کرتے ہوئے وڈیو بنوا رہے ہیں ۔

اس وائرل وڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ اس سے قبل بھی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے مفتی قوی کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ نے کیسے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا۔ بعد ازاں حریم شاہ نےمفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق بھی کی۔

یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی عالمِ دین ہیں اورماضی میں رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں