دنیا بھر میں کووڈ میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی

06:44 AM, 27 Jan, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: دنیا بھر میں کووڈ 19 میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی، دنیا کی 1.3 فیصد آبادی   کورونا وائرس سے انفیکٹڈ ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوسطا ہر 77 سیکںڈ کے بعد ایک شخص وائرس کا شکار ہو رہا ہے، کووڈ 19 اب تک 21 لاکھ سے زیادہ افراد کو نگل چکا ہے، عالمی سطح پر کووڈ 19 کے باعث ہلاکتوں کی شرح 2.21 فیصد ہے، امریکہ، بھارت، روس برازیل اور برطانیہ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔

کووڈ 19 کے نصف سے زیادی مریضوں کی تعداد امریکہ، بھارت، روس، برازیل اور برطانیہ میں ہے، عالمی آبادی کا 28 فیصد مگر مریضوں کی مجموعی تعداد کا نصف سے زیادہ وبا کی ابتدا کے بعد 1 سال میں 5 کروڑ مریض سامنے آئے، گذشتہ 3 ماہ میں مریضوں کی تعداد 5 سے 10 کروڑ ہوگئی۔

56 ممالک میں ویکسینیشن جاری ہے، 56مالک کے 6 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینشن ہو چکی ہے، 29 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کے ساتھ اسرائیل سب سے آگے ہے، وائرل بیماری کو 1 برس سے زیادہ ہونے کے بعد وائرس کی نئی اقسام اور ویکیسن کی قلت جیسے مسائل سر اٹھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں