بھارتی یوم جمہوریہ پر مودی سرکار کی اصلیت کھل گئی

07:59 AM, 27 Jan, 2021

احمد علی

نیو دہلی (پبلک نیوز)   بھارتی یوم جمہوریہ بنا یوم سیاہ، مودی سرکار کے فاشسٹ ہتھکنڈوں سے بھارت کو دنیا بھرمیں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق نام نہاد بھارتی جمہوریت کا لبادہ اتر گیا، مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی نے بھارت کے چہرے پر مزید کالک مل دی، سوشل میڈیا پر میڈ انڈیا سمیت دیگر بھارت مخالف ٹرینڈز ٹاپ پر رہے۔

بی بی سی، الجزیرہ، سی این این، واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز کی ہیڈ لائنز میں بھارت کا پردہ چاک ہوگیا، دہلی کے لال قلعے پر خالصتان اور سکھ پرچم نے بھارتی غرور مٹی میں ملا دیا، لال قلعے پر خالصتانی پرچم نہیں نشان صاحب لہرایا گیا، گودی میڈیا کی خفت مٹانے کیلئے پراپیگنڈا بن گیا ور کسان مورچہ نے دلی میں پریڈ ختم کرنے لیکن احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

مزیدخبریں