برطانیہ کے انتہائی سرشار کارکن نے ایک دن کی چھٹی لیے بغیر کمپنی میں تقریباً 70 سال مکمل کر لیے ہیں۔ برائن چورلی نے کلارک شوز فیکٹری میں 1953 میں کام کرنا شروع کیا، جب وہ صرف 15 سال کے تھے۔ جب کمپلیکس کو شاپنگ سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا تو انہوں نے کسٹمر سروسز میں کام کرنے کی دوبارہ تربیت حاصل کی۔
برائن شورلی اب 85 سال کے ہو چکے ہیں اور اب بھی ان کا ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 95 سالہ ڈیوڈ ایٹنبرو ( ایک انگلش براڈکاسٹر اور جنگلی حیات و ماحولیات کے بین الاقوامی ماہر) ان کے آئیڈیل ہیں۔ برائن کے اس وقت چھ پوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، 'میں نے ابھی ہیلتھ چیک اپ کرایا ہے، جس میں میں پاس ہو گیا ہوں اور جب تک ہو سکا کام کرتا رہوں گا۔ میں ڈیوڈ ایٹنبرو کی طرح بننا چاہتا ہوں۔
کلارک کمپنی میں کام کرنے والے برائن شورلے کا مزید کہنا تھا کہ 'میں نے آٹھ سال قبل اپنی بیوی کو کھو دیا تھا، اس لیے مجھے گھر میں سکون نہیں ملتا۔ میں باہر رہنا چاہتا ہوں، میں لوگوں کو دیکھنا چاہتا ہوں اور مجھے صرف کام کرنا پسند ہے۔ میں سارا دن کرسی پر نہیں بیٹھنا چاہتا، یہ بورنگ ہے۔ میں ہمیشہ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ برائن نے سمرسیٹ اسٹریٹ میں C&J کلارک فیکٹری میں کام کیا تاکہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران اپنے خاندان کے لیے کچھ اضافی رقم کمائی جا سکے۔
ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ والد نے مجھے 15 سال کی عمر سے کام کرنے کی ترغیب دی۔ میرے والد نے کہا بیٹا تمہاری عمر 15 سال ہے اور اسکول کی چھٹیاں ہیں، تمہیں کام پر جانا چاہیے اور میں یہ کرنا چاہتا تھا۔ جنگ کے بعد ہم بہت غریب تھے اور میرے والد فوج میں تھے۔ میں کام پر جا کر کچھ پیسے کمانا چاہتا تھا۔ مجھے اپنا پہلا بھورا لفافہ اب بھی یاد ہے۔ ہفتے میں 45 گھنٹے کام کرنے کے بعد، میں نے دو پاؤنڈ اور تین شلنگ کمائے تھے۔ میں نے اس کا ایک پاونڈ اپنی ماں کو دیا تھا۔