پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں محسن نقوی کی تعیناتی چیلنج کردی
09:36 AM, 27 Jan, 2023
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے ( پی ٹی آئی ) نے سپریم کورٹ میں محسن نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کردا ہے ، جس میں محسن نقوی کو بطور نگراں وزیراعلٰی کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست دائر کردی ہے ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد عمر نے بطور سیکرٹری جنرل درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے ۔ درخواست میں محسن نقوی کو بطورنگراں وزیراعلٰی کام سے روکنے اور نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر الیکشن کمیشن میں پہنچ گیا تھا ، جس کے بعد سے 22 جنوری کو الیکشن کمیشن نے 22 جنوری محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا ۔ بعد میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری مسترد کردی تھی اور یہ کہا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق پلی بارگین کرنیوالاعوامی عہدے کااہل نہیں ، آج پریس کانفرنس میں پورا پلان بےنقاب کروں گا ۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اتحاد نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے تھے جبکہ اپوزیشن نے احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام پیش کیے گئے تھے۔