ایف آئی اے نے جہانگیر ترین ، علی ترین کو کلین چٹ دے دی

11:44 AM, 27 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے باقاعدہ طور پر جہانگر ترین کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ انکوائری میں منی لانڈرنگ کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کے مطابق یہ انویسٹمنٹ کا کیس ہے جس کے لیے سول کورٹ کا فورم موجود ہے، تمام تر ٹرانزیکشن ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئی ہیں، جہانگیر ترین اور علی ترین پر لگائے گئے الزمات درست نہیں۔ ملزمان نے تمام رقوم کی لین دین کے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کئے، موجودہ کیس میں ڈالر کی شکل میں ٹرانزیکشنز کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔ تفتیشی افسر کی رپورٹ کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ آئی او کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف ایف آئی آر کینسل کرنے کا حکم دیتی ہے۔
مزیدخبریں