محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

12:50 PM, 27 Jan, 2023

احمد علی
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے لکھا کہ الحمد للّٰہ، اللّٰہ پاک کا بے حد کرم اور فضل ہے کہ اس نے بیٹی جیسی رحمت سے نوازا۔انہو ں نے کہا کہ اللّٰہ پاک ہم سب کو بیٹیوں کا حق ادا کرنے والا بنائے۔ پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز نے ٹوئٹر پر محمدرضوان کے ہاں بیٹی کی پیدائش سے متعلق ٹوئٹ کی اور کپتان محمد رضوان کو مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے مداح بھی بیٹی کی پیدائش پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
مزیدخبریں