'عمران خان کی باتیں سن کر دل کرتا ہے ایک بار گرفتار کرنا چاہیے'
04:11 PM, 27 Jan, 2023
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہوں لیکن ان کی باتیں سن کر ذہن بنتا ہے کہ ایک مرتبہ گرفتار کرنا چاہیے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ فواد چودھری کے خلاف ایف آئی آرسیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے آج ہدایات لے کر کل پاکستان کے لیے روانہ ہوں گا۔