ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمرا ن خان کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کے لیے درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 29 جنوری کو سماعت کرے گا،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔
عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سےمتعلق بھی دلائل طلب کررکھے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل ٹرائل روکنے اور توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کی استدعا بھی کررکھی ہے۔