’نک دا کوکا‘ کے جواب میں نواز شریف پر بنا گانا آگیا ، ویڈیو دیکھیں

12:18 PM, 27 Jan, 2024

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیاں تو جاری ہی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی انتخابی مہم میں ہر امیدوار دوسرے پر بازی لے جانے کے لیے کوشاں ہے,  اُمیدوار کے لیے گانے بھی تیار کیے جا رہے ہیں,گانے تیار کرنے والوں کی فہرست میں اس وقت مشہور لوک گلوکار محمد اشرف ملک المعروف ملکو سب سے آگے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق  ملکو نے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے لیے اب تک کئی گانے گائے ہیں جبکہ ان کا ’ نک دا کوکا‘ کے تین ورژن ریلیز ہو چکے ہیں،انہوں نے حال ہی میں حلقہ پی پی 71 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ایڈووکیٹ نعیم پنجوتھہ اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کے لیے بھی اِسی طرز پر گانا بنایا ہے۔
جب ملکو نے عمران خان کے لیے گانا ’ نک دا کوکا‘ گایا تو یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا اور دعوؤں کے مطابق ملکو کے اس گانے نے انڈین میوزک کمپنی ٹی سیریز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی اپنے لیے پارٹی ترانے اور گانے بنوا رہے ہیں۔ ان گانوں کی تیاری میں شاہد امان عرف پٹولہ بھی شامل ہیں، جنہوں نےملکو کو جواب دینے کے لیے اپنے گانے میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تعریفوں کے پل باندھے ہیں۔
اس گانے کے ابتدائی بول اوریجنل گانے کی طرح ہی ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے لیے یہ گانا گانے والے شاہد امان عرف پٹولہ کا ماننا ہے کہ انہوں نے اس گانے کے بول تبدیل کیے ہیں۔

مزیدخبریں