ویب ڈیسک: بحرین کی پارلیمنٹ میں ہفتہ وار چھٹیوں بڑھا کر 3 کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بحرینی پارلیمنٹ کے 5 اراکین نے اپنی تجویز کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بحرین اسلامی ملک ہے اور جمعے کا دن ہمارے معاشرے میں انتہائی اہم خصوصیات کا حامل دن ہے لہٰذا ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں میں جمعے کا بھی اضافہ کر دیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شارجہ میں پہلے ہی 3 روزہ ہفتہ وار چھٹیوں پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے جس میں جمعے کی چھٹی بھی شامل ہے اور اس دن کے ڈیوٹی کے اوقات اداروں کی اپنی صوابدید پر ہفتے کے دیگر دنوں میں شامل کر دیئے جاتے ہیں۔
ہفتے میں 3 چھٹیاں،پارلیمنٹ میں تجویز پیش
06:49 PM, 27 Jan, 2024