ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز پر لاہور میں انتخابی ریلی کے دوران جوتا اچھال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور حلقہ این اے 118 سے (ن) لیگی امیدوار حمزہ شہباز کی انتخابی ریلی اندرون لاہور کے علاقے ترنم سینما چوک کے قریب پہنچی تو ایک نوجوان نے ان پر جوتا اچھال دیا۔
اس موقع پر لیگی کارکنان نے جوتا اچھالنے والے نوجوان پر شدید تشدد شروع کر دیا، انہوں نے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ بعد ازاں حمزہ شہباز کی ریلی منزل پر جا کر ختم ہو گئی۔