ماہرین فلکیات نے 'سپرزہرہ'سیارہ دریافت کرلیا

03:47 PM, 27 Jan, 2025

ویب ڈیسک: ماہرین فلکیات نے 47 نوری سال کے فاصلے پر ایک نیا " سپر زہرہ ’’ سیارہ  دریافت کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق سیارے ’’ زہرہ ’’سے انتہائی مماثلت رکھنے والے نئے سیارے کی شناخت exoplanet، GJ 1214 b کے طور پر کی گئی جس کا مختصر نام ’’انایا پوشا’’ رکھا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق زمین سے تقریباً 47 نوری سال کے فاصلے پر واقع یہ دھندلا سیارہ ایک سرخ  چھوٹے ستارے کے گرد چکر لگاتا ہے۔  انایا پوشا کو ابتدائی طور پر ایک منی نیپچون سمجھا جاتا تھا، لیکن جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ  کے مشاہدات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ زہرہ سے  بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔

ایک نیا زہرہ: سپر وینس

انایا پوشا کی موٹی، ناقابل تسخیر فضا اور غیر معمولی ساخت نے سائنس دانوں کو ایک نئی درجہ بندی بنانے پر مجبور کیا ہے، اسے "سپر وینس" کا نام دیا ہے۔

 انایا پوشا کے اسرار

دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹوں کے مطابق اسکے گرد انتہائی گہری تہہ کے باعث سائنسدان کچھ زیادہ نہیں جان پائے تاہم انایاپوشا کی انتہائی خصوصیات زہرہ سے   میچ کرتی ہیں ، جو ہمارے نظام شمسی کا گرم ترین سیارہ ہے۔

مزیدخبریں