ویب ڈیسک:انٹرنیٹ کے مشہور شخصیت شام ادریس نے ایک تفصیلی ویڈیو میں ڈکی بھائی کے “جھوٹ” بے نقاب کر دیے ہیں, شام ادریس نے یاد دلایا کہ ڈکی بھائی نے سات سال قبل ایک ویڈیو میں انہیں اور ان کے خاندان، خاص طور پر خواتین کو بدنام کیا تھا۔
اس بدنامی کے بعد ڈکی بھائی نے یوٹیوب اسٹرائیک کا دعویٰ کیا اور شام ادریس پر ان کے فیس بک پیج کو ختم کرنے کا الزام عائد کیا, شام ادریس نے الزام لگایا کہ ڈکی بھائی ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف نامناسب مواد اپلوڈ کر رہے تھے، اسی وجہ سے ان کا فیس بک پیج ہٹایا گیا۔
ویڈیو میں شام ادریس نے ڈکی بھائی کی کچھ ویڈیوز اور ان کے نامناسب پیغامات بھی شامل کیے, شام ادریس نے ویڈیو کو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے دیگر یوٹیوبرز کے ساتھ اپنی ویڈیو گفتگو بھی شیئر کی جن میں بدلہ برادر، سحر (کوئین فراگی)، شاہ میر عباس اور دیگر شامل ہیں، جو ڈکی بھائی کی مبینہ بدنامی اور دھمکیوں کا شکار ہوئے.
اب شام ادریس نے 7 سال کی خاموشی توڑتے ہوئے ڈکی بھائی پرسنگین الزامات عائد کیے اور ثبوت سامنے لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔
شام ادریس نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ 7 سال پہلے جو چیز مجھے سمجھ آگئی تھی وہ اب آپ سب کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، ڈکی نے چھوٹے یوٹیوبرز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے اس ویڈیو میں چند لوگوں کو شامل کیا جنہوں نے یوٹیوبر ڈکی بھائی پر تشدد سمیت دیگر الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ ڈکی نے انہیں ڈرایا اور دھمکایا جبکہ مقدمہ درج کرنے، گھر سے اٹھوا کر تشدد کرنے کی بھی دھمکیاں دیں۔